عمران خان کل اسلام آباد سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے


اسلام آباد: تحریک انصاف اسلام آباد کل جناح کنونشن سینٹر سے اپنی انتخابی مہم شروع  کرے گی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل اپنے انتخابی حلقہ این اے 53  سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے جس میں اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار کارکن  اور رہنما  شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ورکرزکنونشن سے اسد عمر، راجہ خرم نواز اورعلی اعوان بھی خطاب کریں گے جبکہ اس سلسلے میں اسلام آباد بھر کے کارکنوں کو دعوت دی گئی  ہے کہ وہ  ورکرز کنونشن میں شرکت کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن 2018  کے لیے پی ٹی آئی خاصی پرامید اور پرجوش نظر آ رہی ہیں، اسلام آباد  کے حلقے این اے 53  میں انتخابی مہم سے قبل پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک اپنے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 26  سے اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں