محمد رضوان آسٹریلیا میں سیریز جیتنے والے دوسرے پاکستانی کپتان بن گئے


محمد رضوان آسٹریلیا میں سیریز جیتنے والے دوسرے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں،وقار یونس کی کپتانی میں پاکستان نے آسٹریلیا میں آخری سیریز جیتی تھی۔

ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم محمد رضوان کا کہنا تھا کہ آج کی جیت سے قوم بہت خوش ہوگی،میرے لیے اس جیت کے خاص لمحات ہیں۔

خوش قسمت ہوں میکسویل کوسیریز میں 3بار آؤٹ کیا،حارث رؤف

کچھ عرصے سے پاکستان ٹیم توقعات کے مطابق نہیں کھیل پائی،ہماری ٹیم میں تمام کھلاڑی کپتان ہیں،آسٹریلیا کیخلاف آسٹریلیا میں کھیلنا آسان نہیں ،ہمارے بالرز نے کمال کی پرفارمنس دی ہے۔

ہمارے اوپنرز اچھا کھیلے،ہدف آسانی سے حاصل کیا،پاکستانی قوم کی دعائیں اور سپورٹ ٹیم کیساتھ ہوتی ہے،ٹیم کی جیت پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں