عدالت نے 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے سے متعلق کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری بذریعہ ویڈیو لنک لگوانے کا حکم دیتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ وکیل فیصل ملک نے کہا کہ تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمے میں کل 125 ملزمان نامزد ہیں۔
توشہ خانہ ٹو ، عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب
وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت 102 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جا چکی ہیں، شاہ محمود قریشی سمیت 23 ملزمان کو چالان کی نقول ابھی تک فراہم نہیں گئیں۔
دوران سماعت وکلاء نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دیئے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا۔
تعلیمی اداروں میں حالیہ واقعات کی تحقیقات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ بنانے کا فیصلہ
شیخ رشید، راجہ بشارت، سیمابیہ طاہر، کنول شوزب، راشد حفیظ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی ، بعد ازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم کی کارروائی مؤخر کر دی۔