سرگودھا موٹروے ایم ٹو پرگاڑی الٹ گئی،3 افراد جاں بحق

moterway police

سرگودھا موٹروے ایم ٹو پر ہائی ایس گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ بھیرہ انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں ہائی ایس گاڑی ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پنجاب ایئر کے نام سے نئی ایئر لائن لانچ کرنے کا فیصلہ

حادثے کی اطلاع  ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی ،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو بھیرا اور بھلوال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق وین تبلیغی مرکز رائیونڈ سے دیر بالا کی جانب جا رہی تھی ،وین میں کل 15 مسافر موجود تھے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں