برکس کا رکن بننے کیلئے حمایت کی جائے، پاکستان کی روس سے درخواست


صدر مملکت نے روس سے برکس کارکن بننے کیلئے پاکستان کی حمایت کی درخواست کی ہے۔

آصف علی زرداری  سے روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے ملاقات کی جس میں
تجارت،سرمایہ کاری،زراعت،توانائی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل نے ایلون مسک کی ایکس کو ٹکر دیدی

صدر مملکت کا اس موقع پر کہنا تھا دوطرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں،انہوں نے ثقافتی روابط مضبوط بنانے کی ضرورت پرزور دیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے بے پناہ امکانات ہیں،انہوں نے پاکستان میں روس کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا۔

آصف زرداری نے دورہ اشک آباد کے دوران روسی صدر کے ساتھ بات چیت کا ذکربھی کیا،انہوں نے برکس کارکن بننے کیلئے روس کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی درخواست کی۔

پٹرول کی فی لٹر قیمت میں کم ازکم 85 روپے کمی کی جائے، حافظ نعیم الرحمن

صدر مملکت کا کہنا تھا برکس کا رکن بننے سے علاقائی اورعالمی تعاون میں اپنا کردار بڑھانے میں مدد ملے گی،فریقین نے علاقائی روابط،تجارتی تعلقات اوراقتصادی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا،

اس موقع پر چیئرپرسن روسی فیڈریشن کونسل کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں