نواز شریف جمعہ کو لندن روانہ ہوں گے

قائد نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ برطانیہ کا شیڈول سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف جمعہ کو یو اے ای، برطانیہ امریکا اور یورپ کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔  وہ ایک رات دبئی میں قیام کریں گے۔

ریاست کے ستونوں نے بھی ریاست کیساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، نواز شریف

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف ہفتے کو لندن پہنچیں گے، 2 دن قیام کے بعد منگل کو امریکا روانہ ہو جائیں گے۔ نواز شریف امریکا میں 4 دن قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن پہنچیں گی۔ نواز شریف اور مریم نواز شریف اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں