ایمرجنگ ایشیاکپ،پاکستا ن اے نے عمان کو شکست دےدی


ایمرجنگ ایشیا کپ کے پول میچ میں پاکستان اے نے عمان کو شکست دےدی۔

الامارت میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

بابر اعظم اچھے دوست اور بہترین کرکٹر ہیں اس لیے میں نے اپنی رائے کا اظہار کیا، فخر زمان

ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 7 وکٹوں پر 111 رنز ہی بنائی ، اس طرح پاکستان نے یہ مقابلہ 74 رنز سے جیت لیا، 20 گیندوں پر 41 رنز بنانے اور دو کیچ پکڑنے پر روحیل نذیر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

عمان کیخلاف کامیابی کے بعد پاکستان گروپ بی میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے ، یاد رہے پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 


متعلقہ خبریں