یحییٰ سنوار کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ


اسرائیلی فورسز کے ساتھ  لڑائی میں شہید حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یحییٰ سنوار کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔

حماس نے یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی

پوسٹ مارٹم کرنے والے اسرائیلی ڈاکٹر چین کوگل نے امریکی اخبار کو بتایا کہ پہلے حماس رہنما کے ہاتھ میں میزائل یا ٹینک کے شیل سے زخم ہوا۔

ڈاکٹر چین کوگل نے مزید بتایا کہ یحییٰ سنوار نے اپنے زخمی بازو سے بہتے خون کو روکنے کے لیے تار سے باندھا لیکن ان کا بازو ٹوٹ چکا تھا۔

حماس کا یحییٰ سنوار سے رابطہ منقطع ، غیر ملکی میڈیا کافضائی حملے میں شہادت کا دعویٰ

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کس نے گولی چلائی، کب گولی چلائی اور کونسا اسلحہ استعمال کیا گیا؟


ٹیگز :
متعلقہ خبریں