26ویں آئینی ترمیم کا دن مبارک،بلاول بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا پر پیغام


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے 26ویں آئینی ترمیم کے دن پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین امانت بھٹو کی،قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا قانون سازی آج ہر صورتحال میں ہونے جارہی ہے۔

لاہورمیں مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل

تحریک انصاف ساتھ ہو یا نہ ہو ہم نے جتنا انتظار کرناتھاکرلیا،پی ٹی آئی موجود ہو یا نہ ہو قانون سازی ضرور ہوگی،تمام ارکان کو ہدایت کردی ہے کہ وہ قانون کے مطابق ووٹ ڈالیں۔

مجھےکوئی طعنہ نہیں دے سکتا کہ آپ نے جلد بازی کی،پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل افسوسناک ہے،موجودہ چیف جسٹس نے مجھے وہ انصاف دیا جو کوئی اور نہیں دےسکتاتھا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں