لاہور، انڈے مزید مہنگے ہو گئے، مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت 411 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 397 پر مستحکم ہے۔
ملک میں مہنگائی کی شرح پھر بڑھ گئی، 19اشیاء ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں
مختلف مقامات پر دکانداروں کی جانب سے گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے، صارفین کے مطابق مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 650 روپے سے 670 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔
سرکاری نرخنامے میں فارمی انڈے مزید مہنگے ہو گئے ہیں، فی درجن قیمت میں ایک روپے کے اضافے سے نرخ 303 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔