اسلام آباد راولپنڈی میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظر 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی وجہ سے پولیس نے تاجروں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پولیس ترجمان کے مطابق نوٹس کی خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ فیصلے پر عملدرآمد کے لیے تھانہ ریس کورس پولیس نے تاجروں سے شورٹی بانڈز بھی طلب کرلئے ہیں۔
تاجروں کو نوٹسز تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جانب سے جاری کیے گئے۔واضح رہے کہ ایس سی او سربراہی اجلاس کی وجہ سے جڑواں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔