ہرنائی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے بی ایل اے کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے 12 ستمبر کو خفیہ اطلاعات پر بی ایل اے کے ٹھکانوں پر کارروائی کی جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ ،غلام قادر مری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا، تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہِ راست حملوں میں ملوث تھے۔