پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا، آرمی چیف

asim munir آرمی چیف

فائل فوٹو


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی میں تاجر برادری سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا۔

آر می چیف اور تاجر برادری کی ملاقات میں معیشت سے اہم امور زیر بحث آئے۔آرمی چیف نے کہا کہ ایک سال پہلے آپ لوگوں سے مخاطب تھا کہ مایوس مت ہوں، مایوسی گناہ ہے، پاکستان کی خوش حالی کے بارے میں کبھی امید نہ چھوڑنا۔

آ رمی چیف کا کہنا ہے کہ معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دی، پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ وسائل اور صلاحیت کے پیش نظر پاکستان دنیا میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔

غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 5 گنا بڑھ گئی

آر می چیف نے کہا کہ مغربی سرحد پر اسمگلنگ پر قابو پانے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پرعزم ہے۔ برادر دوست ممالک کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے۔ گوگل اور دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہیں تھیں، پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے، کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔


متعلقہ خبریں