پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر انتظامیہ نے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے لیاقت باغ کو سیل کر دیا ہے۔
یاقت باغ کے گیٹ کو رکاوٹیں کھڑی کر کے اور خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں جبکہ مری روڈ کے اطراف اور مری روڈ سے لیاقت باغ جانے والے راستے بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ، لیاقت باغ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے مری روڈ کو فیض آباد کے مقام پر کنٹینر رکھ کر بلاک کر دیا گیا، راستے بند ہونے کے باعث لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ، راولپنڈی میں آج موبائل سروس بھی جزوی بند رکھی جائے گی۔
جلسہ گاہ پہنچ گیا ہوں، میری حاضری قبول کریں، علی امین گنڈاپور مختصر خطاب کے بعد واپس روانہ
اس کے علاوہ راولپنڈی صدر سٹیشن تا آئی جے پی سٹیشن تک میٹروبس سروس مکمل طور پر بند رہے گی جبکہ اسلام آباد کی حدود میں آئی جے پی سٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس فعال رہے گی۔