قومی امپائر علیم ڈار نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔
علیم ڈار ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا آنے والے امپائرز کی رہنمائی کے لیے دستیاب رہوں گا۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکریٹری دفاع تعینات
ہمیشہ کھیلوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ،وقت آگیا ہے کہ سماجی کاموں اور اسپتال کے منصوبے پر توجہ دوں۔
واضح رہے علیم ڈار نے اب تک ریکارڈ 145 ٹیسٹ، 231 ون ڈے انٹرنیشنل، 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل، 5 ویمنزٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، 181 فرسٹ کلاس میچز اور 282 لسٹ اے میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دئیے ہیں۔