شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے رزمک کے علاقے میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، اس دوران دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سیکیورٹی فورسز کاضلع قلات میں خفیہ اطلاع پر آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگردوں قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک خوارجی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے سے دوسرے خوارجیوں کے خاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔