انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15رکنی پاکستانی سکواڈ کااعلان کردیا گیا ہے۔
شان مسعود قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان،سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے،اسکواڈ میں بابراعظم،محمد رضوان ،صائم ایوب،سرفراز احمد اورنسیم شاہ شامل ہیں ۔
ملک بھر کے تصدیق شدہ 37 عمرہ ٹور آپریٹرز کی فہرست جاری
سلمان علی آغا،نعمان علی،شاہین شاہ آفریدی اورعبداللہ شفیق بھی اسکواڈ کاحصہ ہونگے،اسکواڈ میں عامرجمال،ابراراحمد،میر حمزہ اور محمد ہریرہ بھی شامل ہیں۔
پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7اکتوبر سےملتان میں کھیلا جائے گا۔