پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔
لاہور سے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 26 ستمبر تا یکم اکتوبر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہے گا، پی ڈی ایم اے
جبکہ 27 ستمبر سے ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور بھکر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی جلد ممکن بنانے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی ہوئی تاروں سے دور رہیں۔