سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ،افغان قونصل جنرل پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے


افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی جانب سے بدتہذیبی اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی دیکھنے میں سامنے آئی ہے۔

افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےرحمت اللعالمینﷺکانفرنس میں دعوت دی،افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے۔

مرتضیٰ وہاب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مقرر

قومی ترانے کا احترام نہ کر کے افغان قونصل جنرل نے اعلان کیا اسے پاکستان اور پاکستانی قوم کا احترام نہیں،ماہرین خارجہ امور کا کہنا ہے یہ مناظر سفارتی آداب کے بالکل برخلاف ہے۔

افغان قونصل جنرل کی اس حرکت پر خیبرپختونخوا حکومت کو بھی احتجاج کرنا چاہیے ،محکمہ خارجہ کو اس واقعہ کا نوٹس لینا چاہیے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی ، او پی ڈی کی پرچی فیس میں 30 روپے اضافہ

محکمہ خارجہ کو سفارت کاری اصولوں کی خلاف ورزی پر ڈیمارش دینا چاہیے، اس واقعے پر خیبر پختونخوا حکومت کا موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں