ریاستی ادارے 6 ہزار ارب ڈالرز کا نقصان کرچکے، مصدق ملک

Musadiq Malik

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ریاستی ادارے 6 ہزار ارب ڈالرز کا نقصان کر چکے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر مصدق ملک نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنا ریاست کا کام نہیں ہے۔ سرمایہ کاری اور روزگار کے لیے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خسارے کے شکار اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں اور 10 سال کے دوران سرکاری اداروں میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتوں کا بائیکاٹ کرنا ہو گا، وزیر اعظم

مصدق ملک نے کہا کہ سرکاری اداروں کا خسارہ عوام کے ٹیکس سے پورا ہوتا ہے۔ ریاستی ادارے 6 ہزار ارب ڈالر کا نقصان کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کا مقصد لوگوں کو نوکریاں اور نوجوانوں کو موقع دینا ہے۔ نوجوانوں کے خواب پورے کرنے کے لیے ریاست کو راستہ دینا ہے۔ اگر سارے ادارے ریاست کے ہوں تو تمام نوجوان کیا کریں گے۔ تمام نوجوانوں کو کاروبار کا موقع فراہم کریں اور پرائیوٹ سیکٹر میں نوجوان کو موقع دیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں