کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں 17 ستمبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
آئی جی سندھ کی درخواست پر محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ضلع جنوبی میں 13 ،14 اور 16 ،17 ستمبر تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
اسی طرح کراچی کے ضلع شرقی میں 13 ،16 اور 17 ستمبر کو موٹر سائیکل سوار ڈبل سواری نہیں کر سکیں گے۔ ضلع غربی میں بھی 16 اور 17 ستمبر کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
کراچی، لوٹ مار اور دیگر وارداتیں، 8 ماہ میں 400 سے زائد افراد قتل
محکمہ داخلہ کے مطابق حیدرآباد، لاڑکانہ، نواب شاہ اور سکھر، کشمور، خیرپور، دادو، قمبر شہداد کوٹ اور گھوٹکی میں بھی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ حیدر آباد میں یکم سے 12 ربیع الاول تک پابندی عائد کی گئی ہے۔
سندھ کے شہر دادو اور سکھر میں 16 اور 17 ستمبر جبکہ نواب شاہ اور سانگھڑ میں 17ستمبر کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ خیرپور اور گھوٹکی میں 13 سے 17 ستمبر تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔