عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس طرح منشیات فروشوں کو نہیں پکڑا جاتا جس طرح پارلیمنٹ سے ایم این ایز کو پکڑا گیا۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا ضمیر زندہ ہے تو استعفی دیں، ورنہ کوئی ایک ممبر ہی ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دے۔
عمران خان اور مسلم لیگ ن مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، فواد چوہدری کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ 40 دن کا چلہ کاٹا، بہتر تھا چار سال جیل کاٹ لیتا، جن کے ساتھ ساری زندگی دوستی رہی، دوستوں نے مجھے معاف نہیں کیا اور کس کو معاف کرینگے ، ان لوگوں کے خلاف بات نہیں کروں گا جنہوں نے 40 دن چلہ کٹوایا۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ اقتدار کے بھوکے ہیں، انکو نہیں پتہ یہ عوام میں کتنے ذلیل ہو چکے ، 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن کی بات پر قائم ہوں آپ کو پتہ لگ جائے گا یہ میثاق جمہوریت کرنے جا رہے ہیں، ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ، یہ نالائق، نااہل، نکمے، نکھٹو ہیں۔
کیا ہم اکٹھے نہیں بیٹھ سکتے ، اسپیکر نے میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دیدی
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور دوست ہیں اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نکالنے کی بات کا جواب نہیں دوں گا۔
۔