عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تمام اراکین اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ہیں۔
میڈیا سے گفتگو مٰں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک جلسے کے خلاف اندھا قانون بنایا جا رہا ہے، پہلے قانون بنتے تھے بحث ہوتی تھی لیکن ایک دن میں نہیں بنتا تھا۔
بانی پی ٹی آئی سے ذاتی مخالفت نہیں ، اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر ہم بھی جیل میں ہونگے ، بلاول
انہوں نے کہا کہ قانون کو بھی ایک جماعت نے سینیٹ، ایک نے قومی اسمبلی سے پاس کرایا جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل نہ کرنے کے لیے قانون بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام اراکین اسمبلی ایک ایس ایچ اوکی مار ہیں، جلسے کرنا اپوزیشن کا حق ہے ، ملک کی بدقسمتی ہے کہ جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے ایسے قانون بنائے جا رہے ہیں جو مارشل لاء میں بھی نہیں بنے۔