مڈل نہیں ٹیل اینڈر ہوں، کوشش ہے دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آجاؤں، افتخار احمد

افتخار احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ وہ  ریڈ بال کرکٹ میں واپس آنے کیلئے کوشاں ہیں۔

فیصل آباد میں چیمپئنز کپ کے پریکٹس سیشن سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آپ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو بہتر مواقع بھی ملتے ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں چوتھے نمبر پر پرفارم کیا ہے۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ جس نمبر پر پرفارم کیا اُسی پر قومی ٹیم میں بھی کھیلوں۔ ون ڈے کرکٹ میں صورت حال کو دیکھ کر کھیلنا پڑتا ہے، جہاں پاور ہٹنگ کی ضرورت پڑی وہاں پاورہٹنگ کروں گا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ؛ اسکواڈز اور کپتانوں کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ریڈ بال کی تیاری کر رہا ہوں، صرف ایک اننگز میں موقع ملا، کوشش ہے کہ دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آجاؤں۔ مڈل آرڈر کا نہیں بلکہ ٹیل اینڈر کا بیٹر ہوں، دنیا میں مڈل آرڈر بیٹر چوتھے یا پانچویں نمبر پر کھیلتے ہیں۔

چیمپئنز کپ میں شامل ٹیم وولز کے مینٹور سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ہمیشہ مصباح الحق کو فالو کرتا ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں