اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکنان، شہری میرے دفتر پہنچیں، شیرافضل مروت کا پیغام

شیر افضل

پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے تمام کارکنان اور دیگر شہریوں کو اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر آج ہونے والے پی ٹی آئی جلسہ کے سلسلے میں اپنے دفتر آنے کی اپیل کردی۔

شیر افصل مروت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فی الوقت حالات ٹھیک ہیں اور ہم اتوار کو دن 12 بجے میرے ایف ایٹ دفتر سے جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوں گے اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں کے کارکنان سے میرے دفتر پہنچنے کے اپیل ہے۔

ہم نے پی ٹی آئی کو 40شرائط پر جلسے کی اجازت دی ہے،ڈی سی اسلام آباد

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم یہاں سے جلسہ گاہ کے لیے قافلے کی شکل میں روانہ ہوں گے پوری استقامت اور اتحاد سے جلسہ گاہ پہنچنا ہے اور اگر راستے میں کوئی رکاوٹ ہوئی اور روڈ بلاک ہوا تو اس کو بھی کلیئر کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں