ایف بی آر نے جائیداد کی خریداری پر مزید ٹیکس عائد کر دیا

FBR

فوٹو: فائل


اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈویلپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی خریداری پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی۔

ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق انکم ٹیکس ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر 3 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ انکم ٹیکس تاخیر سے ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر 5 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

نان فائلرز کی جانب سے پلاٹ و مکانات خریدنے پر 7 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا 200 روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 62 ہزار 100 کا ہو گیا

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈویلپرز اور بلڈرز خریداری کے وقت یہ ڈیوٹی ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔

ایف بی آر نے جائیداد پر ڈیوٹی کی ادائیگی کے لیے مخصوص فارمز بھی جاری کر دیئے ہیں۔ تمام ڈویلپرز اور بلڈرز ایف بی آر کے متعلقہ کمشنر کو ماہانہ اسٹیٹمنٹ پیش کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں