وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا ایماندار ثالث کے طور پر تسلیم کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے برطانوی جریدے دی سنڈے ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا بھر میں ایک ایماندار ثالث کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قیادت کو پاکستان پر مکمل اعتماد حاصل ہے اور ملک اس وقت ایک اہم اور باعزت سفارتی مقام پر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر عالمی اعتماد 24 کروڑ پاکستانیوں کے لیے باعثِ فخر ہے جبکہ سیاسی اور عسکری قیادت کے کردار کے باعث ملک کی عالمی ساکھ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
جعفر ایکسپریس سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کر دی گئی
وزیراعظم کے مطابق ایران ، امریکا اور خلیجی ممالک بھی پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں جو عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت کا ثبوت ہے۔
