وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اختر مینگل ہمارے بھائی اور سینئر سیاستدان ہیں۔بلوچستان کے حقوق کیلئے اختر مینگل کا بڑا طاقتور کردار ہے۔
رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اختر مینگل کی بلوچستان میں بہت اہمیت ہے ،استعفی دینے کے بعد انہوں نے خو دبھی کہا ہے کہ وہ سرپرائز تھے، ان کے فیصلے سے حلقے کے لوگ، پارٹی اور ہم سب بھی حیران ہیں۔
وزیراعلی پنجاب جلد سولر پینلز پروگرام کا افتتا ح کریں گی، عظمی بخاری
انہوں نے کہا کہ اختر مینگل سےبیٹھ کر بات کریں گے ، ان کی جو بھی ناراضگی ہے وہ دور کریں گے ہماری کوشش ہے کہ انہیں ساتھ لے کر چلیں ، ہمیں امید ہے وہ ہماری درخواست قبول کر لیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے اختر مینگل سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا استعفیٰ واپس لیں ، آپ کا پارلیمنٹ میں رہنا ہم سب کیلئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری جدوجہد میں اختر مینگل کا بڑا کردار ہے۔
بلوچستان کے حقوق کیلئے انکا بڑا طاقتور کردار ہے، بلوچستان کے حقوق کیلئے مضبوط آواز کو پارلیمنٹ میں موجود رہنا چاہیے۔
سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے محب اللہ کی وزیراعظم سے ملاقات، 25 لاکھ انعام
اختر مینگل قومی لیڈر ہیں، انہیں سیاسی صورتحال میں کردار ادا کرنے کا کہا ہے ، انہوں نے جن تحفظات کا ذکر کیا ان کو متعلقہ حلقوں تک پہنچائیں گے، ہمارا ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔