بجلی بلوں پر ریلیف، اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا، عظمی بخاری

uzma bukhari

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر ریلیف کے معاملے میں اب تک کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق ابھی تک وفاق یا پنجاب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے میڈیا میں زیر گردش خبروں پر ردعمل میں کہا کہ آئی ایم ایف نے تحریری یا آفیشل پریس ریلیز بھی جاری نہیں کی۔

بانی پی ٹی آئی ایک ہفتے مولا جٹ، اگلے ہفتے معصوم بن جاتے ہیں، عظمی بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ میڈیا کو ملکی معاملات سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں