بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو تاریخی وائٹ واش کر دیا۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر سیریز میں پہلی بار دو صفر سے وائٹ واش کیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ میں دوسری مرتبہ اپنی سرزمین پر حریف کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی تاریخی فتح ، پاکستان کو عبرتناک شکست
بنگلہ دیش نے دونوں میچز باآسانی جیتے، دوسرے ٹیسٹ میں 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
بارش اور خراب روشنی کے باعث چوتھے دن کا کھیل جلد ختم کر دیا گیا تھا اور آج مہمان ٹیم نے اپنی اننگز 42 رنز سے آگے بڑھائی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری
اس ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا اور ٹاس بھی نہیں ہوسکا تھا ، دوسرے دن پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 274 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 262 رنز بنا کر 12 رنز کے خسارے میں چلی گئی تھی۔
دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 172 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ، بنگلہ دیش کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 185 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
اس سے قبل پنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی مہمان ٹیم نے پاکستان کو دس وکٹوں سے ہرایا تھا۔