انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کی جانب سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تاریخوں اور وینیو کا اعلان کردیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق شائقین فائنل کی ٹکٹوں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
جے شاہ آئی سی سی کے نئے چئیرمین منتخب
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو اس وقت بھارت 6 میچز جیتنے کے بعد پہلے نمبر پر جبکہ آسٹریلیا 8 میچز جیتنے کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلے دو ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلز جیت چکی ہیں۔ دونوں ٹیموں نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔