غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، فضائی اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں روٹی خریدنے کے لیے انتظار میں کھڑے 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غزہ میں بمباری سے 41 فلسطینی شہید ، سرنگ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کا آپریشن جاری ہے، قابض فوج نے طولکرم پناہ گزین کیمپ کا دوبارہ محاصرہ کر کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے ہیں ، اسرائیلی فورسز بلڈوزروں سے انفرا اسٹرکچر اور نجی املاک کو تباہ کر رہی ہیں۔
مقبوضہ مغربی کنارے پر کئی روز سے جاری آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے صحافیوں پر بھی حملے کیے ہیں۔