مون سون بارشوں کا سلسلہ 4 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان

موسلادھار بارش

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 3 تا 4 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کر دیا۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو جاری الرٹ میں کہا کہ 3تا 4 ستمبر کے دوران پنجاب اورخیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفےسے مزید بارشیں متوقع ہے۔ بارش کے باعث خیبرپختونخواہ میں مختلف مقامات گلیات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، نوشہرہ، صوابی کے مقامی ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 278.64روپے کا ہو گیا

این ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، چکوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں 2 اور 3 ستمبر کو طغیانی جبکہ شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی سیلابی صورتحال متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں