پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا

پی ٹی اے

وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سمز کا غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا۔

پی ٹی اے کے مطابق غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 2017 سے پہلے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر سمز کی بندش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

پی ٹی اے نے کہا ہے شہری سمز کی بندش سے بچنے کے لیے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں۔ نادرا سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر غیر قانونی سمز کو بند کیا جارہا ہے۔

پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سروس متعارف کرا دی

حکام نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور کینسل ہونے والے شناختی کارڈز پر سمز بند کی گئیں۔ 16 اگست سے لے کر اب تک 69 ہزار سے زائد غیر قانونی سمز بند کی گئیں۔

پی ٹی اے کے مطابق تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔ موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھجوائے جارہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں