ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہو گا

moon ربیع الاول

ملک میں ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 صفر بروز بدھ کو ہو گا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے، ملک بھر میں شہادتوں کی بنیاد پر ر بیع الاول کے چاند کا اعلان کیا جائے گا۔

پاکستانی قوم نے ہمیشہ بدی کا ساتھ دیا، سیاست میں مجھے مسترد کردیا، طاہر القادری

ماہ ر بیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا،اجلاس میں علماء، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپار کو کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اس حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے، ملک بھر میں ماہ ربیع الاول خصوصاً نبی پاکؐ کی ولادت کا دن 12 ربیع الاول نہایت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں