تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں ، 8 ستمبر کا جلسہ ضرور ہو گا ، شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی

فائل فوٹو


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں ہیں ، ارکان کیخلاف کارروائی پارٹی ڈسپلن کے تحت کی گئی۔

ایک انٹرویو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کہیں نہیں جا رہا ،عاطف خان کو پارٹی سے نکالا نہیں گیا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور ٹھیک کام کر رہے ہیں۔

شکیل خان کو کرپشن پر ہٹایا گیا ، سیکرٹری کیخلاف بھی کارروائی ہو گی ، بیرسٹر سیف

ان کا مزید کہنا تھا کہ 8 ستمبر کا جلسہ ضرور ہو گا ، مراد سعید کے بارے میں علم نہیں، روپوش لیڈروں کے سامنے آنے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کا کباڑا کر دیا، آئی ایم ایف کے قرضے میں دشواری ہو رہی ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں