آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان کے بابراعظم کی تنزلی اور محمد رضوان کی ریکنگ میں بہتری ہوئی ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں 6 درجے تنزلی ہوئی، وہ تیسرے سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں،رینکنگ میں محمد رضوان کی سات درجے بہتری ہوئی ہے اور دسویں نمبر پر ہیں۔
آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ اور رضوان کے یکساں پوائنٹس ہیں لیکن آسٹریلوی کھلاڑی گیارہویں نمبرپر موجود ہیں،پاکستانی بیٹر سعود شکیل ایک درجے ترقی کے ساتھ 14 ویں سے 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
چیمپئنز کپ ٹیم کے مینٹورز پی سی بی سے ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کریں گے
بیٹرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈ کے ہی ڈیرل مچل تیسرے نمبر موجود ہیں۔انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک تین درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ویرات کوہلی 2درجے ترقی سے آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
آئی سی سی بالرز ٹیسٹ ریکنگ میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی دو درجے تنزلی ہو گئی ہے، وہ 10 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن کی ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، سری لنکا کے جے سوریا ایک درجے ترقی کے ساتھ نویں نمبر پرپہنچ گئے ہیں۔بھارت کے روی چندرن اشون پہلے نمبر، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور بھارت کے جسپریت بمرا رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔