پرتگالی لیجنڈ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ اگلے 2 یا 3 سال میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔
حالیہ انٹرویو میں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں جلد ہی ریٹائر ہو جاؤں گا یا نہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ابھی فٹ بال کے میدان میں بہت کچھ کرنا ہے۔
رونالڈو کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر اگلے 2 یا 3 سال میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا مگر یہ یقینی ہے کہ میں النصر فٹبال کلب سے ہی اپنی ریٹائرمنٹ لوں گا۔ میں اس کلب میں بہت خوش ہوں۔
کرسٹینا رونالڈو کی یوٹیوب سے 3 روز میں حیران کن آمدنی
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس ملک میں اچھا لگتا ہے، سعودی عرب میں کھیل کر خوش ہوں اور اسے ریٹائرمنٹ تک جاری رکھنا چاہتا ہوں۔
خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے رواں سال یہ اعلان کیا تھا کہ یورو 2024 پرتگال کی طرف سے انکا آخری کپ ہوگا۔ رونالڈو ریال میڈرڈ، یونٹس، مانچسٹر یونائیٹڈ کے بعد اس وقت سعودی پرو لیگ میں ٹیم النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔