جمعیت علما اسلام (ف) اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے پارلیمانی فورم پر مل کر ساتھ چلنے پر اتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی کمیٹیوں کے اجلاس میں ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے پارلیمنٹ کے فورم پر ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ عوامی ایشوز اور قانون سازی سے متعلق دونوں جماعتیں ایک ساتھ چلیں گی۔
اپنی چھت اپناگھر اسکیم میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ
اس موقع پر سینیٹ اجلاس میں قانون سازی پر متفقہ موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں شبلی فراز، اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، کامران مرتضی، غفور حیدری شریک ہوئے۔