منی لانڈرنگ کیس ، مونس الہیٰ کا شناختی کارڈ بلاک ، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا

مونس الہٰی

ق لیگ جان بوجھ کر حکومت پر دباؤ بڑھارہی ہے، مسئلہ مونس الہیٰ کو وزیر بنانے کا ہے، ذرائع—فائل فوٹو۔


عدالتی احکامات پر منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مونس الہٰی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، ان کیساتھ 6 دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز بھی بلاک کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ جن دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیے گئے ان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فرصت علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


متعلقہ خبریں