تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی بھی علیمہ خان کی حالیہ سیاسی سرگرمیوں پر پھٹ پڑے۔
ایک انٹرویو کے دوران شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ علیمہ خان پارٹی میں انتشار کا باعث بن رہی ہیں اور ان کے فیصلوں کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں۔ ان کے پاس کوئی پارٹی عہدہ نہیں اور نہ ہی بانی چیئرمین نے انہیں کہیں دوروں کی ہدایت کی ہے۔
اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر عمران خان سے ملاقات کرکے جلسہ ملتوی کرنیکا پیغام پہنچایا ؟ علیمہ خان
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو کمزور کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں لیکن جب تک علی امین گنڈاپور کو عمران خان کا اعتماد حاصل ہے اس وقت تک ان کی حکومت کو خطرہ نہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو علیمہ خان نے پشاور اور مردان میں جیل کاٹنے والے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر کارکنان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت پارٹی کی صوبائی قیادت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے تھے۔