پی سی بی کو وزارت سے نکال کر وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ماتحت کرنے پر قائمہ کمیٹی کا اظہار تشویش

پی سی بی

پی سی بی کو وزارت سے نکال کر وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ماتحت کرنے پر قائمہ کمیٹی نے تشویش کا اظہار کر دیا۔

کیا رولز کے مطابق پی سی بی کو وزارت سے نکالا گیا ہے؟ کمیٹی نے رپورٹ طلب کرلی جبکہ کمیٹی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی پانچ سال کی کارکردگی کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کااجلاس چیئرمین ثنا اللہ خان مستی خیل کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ حکام کی جانب سے کمیٹی کو وزارت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات کیلئے بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبے کا اجراء

سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ارشد ندیم کیانی نے کہا کہ سی سی آئی کا سیکرٹریٹ پہلے ہی وزرات آئی پی سی سے الگ ہوچکا ہے،ہمارے پاس 44 رجسٹرڈ فیڈریشنز ہیں۔جمشید دستی نے کہا کہ ان فیڈریشنز کی حالت ہی بتادیں زندہ ہیں یا مر گئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ خبروں میں آیا ہے کہ اولمپکس میں کھلاڑی چند گئے ہیں اور اہلکار زیادہ گئے ہیں جبکہ پی سی بی کو وزارت سے کس نے نکالا ہے؟ سیکرٹری آئی پی سی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو لیٹر لکھا تھا کہ ہم چاہتے ہیں وزیراعظم سیکرٹریٹ کو براہ راست جواب دہ ہوں۔

چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ اس کے بارے میں رپورٹ دی جائے کہ کیا رولز کے مطابق پی سی بی کو وزارت سے نکالا گیا ہے؟پی سی بی کو واپس بین الصوبائی رابطہ منسٹری کے پاس آنا چاہئے،وزیراعظم کے ماتحت تو سارے ڈیپارٹمنٹ ہیں،ان کو علیحدہ لے جانے کی کیا ضرورت تھی۔

چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ جو بھی نگران دور حکومت میں غیر قانونی کام کئے گئے ان کو ریورس کیا جائے۔سیکرٹری آئی پی سی نے انکشاف کیا کہ ہمارا ٹاپ باکسر اٹلی میں غائب ہو گیا تھا،چھ مہینے میں چار فیڈریشنز کے خلاف کارروائی کی ہے، سیکرٹری جنرل اولمپک ایسوسی ایشن اور باکسنگ کے صدر پر پابندی لگائی ہے،ان دونوں کے خلاف بھی کارروائی کررہے ہیں۔

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ، پاکستان نے 2 گولڈ میڈل جیت لیے

جمشید دستی نے کہا کہ ہمارے سپورٹس کے بہت برے حالات ہیں۔ چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے سے ہمارا نام بلند ہوا ہے، اس میں فیڈریشن کا کیا کردار ہے؟ جو فیڈریشن ارشد ندیم کو جیولین تھرو نہیں دے سکی وہ آگے کیا کرے گی؟

سیکرٹری آئی پی سی نے کہا کہ ہم نے دو کروڑ 2 سالوں میں ارشد ندیم کو دیا ہے،ایک کروڑروپے علاج کیلئے ارشد ندیم کودیے۔اولمپکس میں کتنے لوگ گئے تھے اور کتنا خرچہ ہوا؟ کمیٹی نے تفصیلات طلب کرلیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں