مرغی کا گوشت 591 روپے کلو ہو گیا، انڈے مزید مہنگے

مرغی کا گوشت

لاہور، مرغی سستی ہو گئی، انڈے مزید مہنگے، مرغی کا گوشت 591 روپے کلو ہو گیا۔

مرغی کے فی کلو گوشت میں 4 روپے کی کمی ہو گئی، گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کلو تھی۔

حکومت نے گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 8 ارب ڈالر بیرونی قرضہ ادا کر دیا

زندہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی 3 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، تھوک ریٹ 394 روپے کلو جبکہ زندہ مرغی کا پرچون ریٹ 408 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

فارمی انڈے مزید ایک روپے مہنگے ہو گئے ہیں، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 298 روپے تک پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں