حکومت نے گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 8.086 ارب ڈالرکے بیرونی قرضہ کی ادائیگی کی ہے۔
وزارت اقتصادی امورکی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے لیکررواں سال مارچ کے اختتام تک غیرملکی قرضہ کی مد میں حکومت نے مجموعی طورپر 8.086 ارب ڈالرکی ادائیگی کی ہے۔
اعداد و شمارکے مطابق اصل زرکی صورت میں 5.363 ارب ڈالر اور سود کی مد میں 2.723 ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔
سندھ حکومت کا گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ کرانے کی سہولت کا اعلان
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو 1.700 ارب ڈالر، سعودی عرب کو1.153 ارب ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک 1.033 ارب ڈالر، عالمی بینک کو 905 ملین ڈالرکی ادائیگی کی گئی۔
چین کو 423 ملین ڈالر، غیرملکی کمرشل بینکوں کو 343 ملین ڈالر، بانڈز 331 ملین ڈالر، چین کے سیف ڈیپازٹس 236 ملین ڈالر، جاپان 254 ملین ڈالر،فرانس 186 ملین ڈالر، سعودی سیف ڈیپازٹس 152 ملین ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹس 659 ملین ڈالر اور دیگرکو 711 ملین ڈالر بیرونی قرضہ کی ادائیگی کی گئی۔