9مئی کیسز رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کی ضمانت منظور

farhat abbass

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کی  9 مئی کیسز سے متعلق 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

عدالت میں 9 مئی کو جلا گھیرا کے 2 مقدمات میں ایم پی اے حافظ فرحت عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انسدداد دہشت گردی(اے ٹی سی) عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت قبل از گرفتاری خارج کی۔

ملک میں ای روزگارسینٹرزکا قیام،10ہزار افراد کو روزگار ملے گا،شزہ فاطمہ

درخواست گزار نے عدالت سے ضمانت کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے حافظ فرحت عباس کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو 2 ستمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔


متعلقہ خبریں