ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 2 ہزار 144 روپے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 80 روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں قیمت مستحکم
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 507 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔