نواز شریف کی تصویر پر جوتے مارنے کا الزام، دہشتگردی کا مقدمہ درج

Nawaz Sharif

راولپنڈی: سیاحتی مقام مری میں یوم آزادی کی رات صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پینا فلیکس پر جوتے مارنے والے ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ مری میں مقدمہ سول ڈیفنس مری کے وارڈن محمد سہیل رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں 11 افراد کو نامزد جبکہ 40 کو نامعلوم ظاہر کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جھنڈے اٹھائے افراد نے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ ملزمان نے نجی ہوٹل پر پتھراؤ بھی کیا۔ ملزمان نے روکنے پر کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بشری بی بی کو پولیس نے 9 مئی مقدمات میں قصور وار قرار دے دیا

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان کے ڈنڈوں کے وار سے مدعی مقدمہ سمیت احتشام اور احسن مطلوب زخمی ہو گئے۔

ملزمان نے خوف و ہراس پھیلا کر ہوٹل کو نقصان پہنچایا اور مدعی مقدمہ کی یونیفارم بھی پھاڑی دی۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں