قواعد و ضوابط ضروری، ہر موبائل والا وی لاگر، یوٹیوبر بن جاتا ہے، وزیر اطلاعات

Ata Tarar

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج ہر موبائل والا وی لاگر اور یوٹیوبر بن جاتا ہے، قواعد و ضوابط ضروری ہیں۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں سوشل میڈیا پر لگنے والی  پابندیوں سے متعلق وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی سوشل میڈیا کے قوائد سے متعلق کوئی اقدام ہوتا ہے تو یہ کہا جاتا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر قدغن لگنے لگی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے لیے قواعد و ضوابط ضروری ہیں۔ اس کے لیے کوئی نہ کوئی ایسی باڈی بنانی پڑے گی تاکہ انہیں ایڈیٹوریل کنٹرول کے اندر لایا جائے۔

انٹر نیٹ کبھی بھی سست نہیں ہونا چاہئے،پی ٹی اے سے 2 ہفتے کا ڈیٹا مانگ لیا، وزیر مملکت آئی ٹی

انہوں نے مزید کہا کہ جس کے پاس موبائل ہے وہ وی لاگر اور یوٹیوبر بن جاتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ملک بھر میں اِس وقت سوشل میڈیا ویب سائٹس سمیت انٹرنیٹ بھی سست روی کا شکار ہے۔ آن لائن پلیٹ فارمز فیس بُک اور واٹس شدید متاثر ہوئے ہیں جہاں پیغامات تک رسائی، واٹس نوٹس اور تصاویر کی ڈاؤنلوڈنگ میں مشکلات درپیش ہیں۔

کچھ صارفین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فائر وال کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار ہے۔


متعلقہ خبریں