تحریک انصاف(پی ٹی آئی) چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری فوج کا اپنا اندرونی معاملہ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کا اپنا ایک سٹرکچر بنا ہوا ہے وہ جس کو جیسے کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کبھی سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف میرا نہیں خیال کوئی ایسا مطالبہ رہا ہے۔
ملتان: حضرت بہاالدین زکریاؒکےعرس پر کل عام تعطیل کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں یاد کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی سابق آرمی چیف کے خلاف ایسی کوئی بات کی ہو۔
دوسری جانب سیاسی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ٹاپ سٹی کیس جب اٹھے گا اور بھی لوگ اس میں ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بتایا ہے کہ اپنے اور پرائے میں فرق نہیں رکھتے،اس میں سیاسی اور بہت سارے لوگ ہیں،جو لوگ اپنی مناسبت سے چوریاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ پھنسیں گے۔
جو بہت بڑے بڑے برج بنے ہوئے ہیں انہیں گرنا ہے،ادارے کو جو نقصان پہنچایا گیا وہ بھی کھلے گا،فیض آباد دھرنا چھوٹا سا کیس ہے،میری پیش گوئی نا ممکن تھی وہ بھی پوری ہوگئی۔
جو ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں ان کی بھی باری آئے گی،اب سب اچھے بچے بن جائیں گے،یہ معاملہ بہت وسیع طرف جائے گا،آج سے پاکستان کی آزادی اور تقدیر بدلنے کا عمل شروع ہوگیاہے۔
اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا،سب اس کا حصہ ہیں، ابھی بھی کچھ لوگ ہیں جن کی باری نہیں آئی،انہیں بھی اب سمجھ آئے گی کہ ان کی باری آئے گی اور آنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے کنبے میں ہیں، میرے خیال میں زبردست فیصلہ ہوا ہے،پبلک کو کلیئر ہوگیا کہ ایماندار آرمی چیف آیا ہے،یہ نہیں دیکھ رہے کہ میرے ادارے کا چودھری ہے یا نہیں۔
وزیر اعظم کا پسماندہ علاقوں میں میرٹ پر10لاکھ اسمارٹ فونز دینے کا اعلان
جو پاکستان کیخلاف یا پاکستان کی سازشوں کو پانی دے گا، اس کیخلاف کارروائی ہوگی،پی ٹی آئی اور فیض حمید ایک ہی نام ہے،ثابت ہورہا ہے کہ کوئی پاکستان کا چودھری نہیں،ہمیں چاہیے کہ اداروں کو اپنا کام کرنے دیں۔
یہ نہیں ہوسکتا کہ ان کا تمسخر یا مذاق اڑائیں،اب پاکستان میں انصاف کا عمل بلا تفریق دیکھیں گے،جو غلط کو بھی صحیح کہہ رہے تھے وہ بھی اب انسان بن جائیں گے،زبردست چیزیں ہیں آگے اس فیچر میں ، سب کو دیکھا جائے گا۔