قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ، لیگی امیدوار کامیاب قرار

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں دوبارہ گنتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 لیگی امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی بینچ کا حصہ تھے۔ این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔

سپریم کورٹ نے ن لیگ کے امیدواروں کی اپیلیں منظوری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کردیا۔ عدالت نے 1-2 کے تناسب سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنا غیر آئینی ہوگا، جسٹس منصور علی شاہ

عدالتی فیصلے کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار اظہر قیوم، ذوالفقار احمد اور عبدالرحمان کانجو کامیاب قرار دے دیے گئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس نعیم اختر افغان نے حق میں فیصلہ دیا جبکہ جسٹس عقیل عباسی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

خیال رہے کہ این اے 154 لودھراں، این اے 81 گوجرانوالہ، این اے 79 گوجرانوالہ کے لیے دوبارہ گنتی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں